تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بنگلہ دیش،تبلیغی اجتماع میں شرکاء کی تعداد تیس لاکھ ہوگئی

جنگ نیوز -
ڈھاکہ… بنگلہ دیش میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں شرکا کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ گئی ۔اس سب سے بڑے عالمی اجتماع کے موقع پر دنیا بھر میں امن اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ اجتماع کے آخری روز صدر ظل الرحمان، وزیر اعظم شیخ حسین واجد، سابق وزیراعظم خالدہ ضیا سمیت اہم سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈھاکہ کے شمال میں ٹنگی کے مقام پر دریائے تراگ کے کنارے ہونے والے اجتماع میں تل دھرنے کیلئے جگہ نہ تھی ۔47 ویں اجتماع کی اختتامی دعا کے موقع پربہت سے شرکاء کشتیوں اور عمارتوں کی چھتوں پر موجود تھے۔ اجتماع میں شرکتکیلئے سیکڑوں خواتین بھی قریبی علاقوں میں موجود تھیں۔اجتماع کی حفاظت کیلئے 20 ہزار اہلکار مامور تھے اور100 سے زائد سکیورٹی کیمرے لگائے گئے تھے جبکہ دریا پر سات عارضیپل بھی بنائے گئے تھے،اجتماع کے دوران مقررین نے سیاست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دنیا بھر میں امن اور سلامتی کی دعوت دیتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.