تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عالمی ورثے میں شامل مقامات کے چاکلیٹ ماڈلز کی نمائش

جنگ نیوز -
ہانگ کانگ …چین کے علاقے ہانگ کانگ کے ایک شاپنگ مال میں سفید چاکلیٹ سے بنے ماڈلز کی نمائش کا آغاز ہوگیا جس کی تھیم عالمی ورثہ رکھی گئی ہے۔اس نمائش میں اطالوی چاکلیٹ ڈیزائنرMirco Della Vecchiaکے عالمی ورثے میں شامل مقامات کے سفید چاکلیٹ سے بنائے گئے ماڈلزسمیت دیگر کئی ماڈلز پیش کیے گئے ہیں۔ان ماڈلز میںStone Henge،Leaning Tower of Pisa،Colosseum،Arc de Triompheاور مصرکے Abu Simbelنامی مشہور مقامات کے چاکلیٹی نمونے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔عالمی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرتی یہ نمائش 20جنوری سے 20فروری تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ اس نمائش میں عالمی ورثے میں شامل مقامات کے چاکلیٹی ماڈل تیار کرنے والے ڈیزائنر Mirco Dellaدنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹی نمونہ تیار کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.