5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا:دنیا کا تیز ترین Rapگلوکار
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا سے تعلق رکھنے والے 23سالہGeorge Watskyکو انتہائی تیز رفتاری سے گاناگانے میں مہارت حاصل ہے اور اسے اگر دنیا کا تیز ترین ریپر(Rapper)مانا جائے تو بلاشبہ غلط نہ ہوگا۔حال ہی میں اسRapگلوکا ر نے انتہائی تیزی سے ایک گاناBreak Ya Neckگاتے ہوئے اپنے وڈیو عکسبند کرکے آن لائن جاری کی ہے۔صرف3سکینڈ میں60سے زائد الفاظ گنگنانے کی صلاحیت رکھنے والے جارج کی یہ وڈیوآن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے جسے اب تک2ملین سے زائد افراد دیکھ اور سن چکے ہیں۔