5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ای ایس سی اورایم کیوایم کے وفودکی ملاقات بلا نتیجہ ختم
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اورایم کیوایم کے وفودکے درمیان گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات بلا نتیجہ ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان کی موجودگی میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، ڈاکٹر صغیر احمد، خالدافتخارسمیت ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے دو رکن بھی موجود تھے۔ملاقات میں ایم کیو ایم نے کے ای ایس سی کے 4 ہزار سے زائد برطرف ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا،لیکن کے ای ایس سی کے حکام نے کوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی تاہم ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے رضاکارنہ علیحدگی اسکیم میں اضافی رقم کی پیشکش کا امکان ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم اور کے ای ایس سی انتظامیہ کے درمیان ہفتے کودوبارہ ملاقات ہوگی۔