تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردو کیلئے دو پروازیں منسوخ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسکردو ایرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی آگ بجھانے والی گاڑی خراب ہوگئی ہے۔جس کے سبب پی آئی اے نے 24 جنوری تک اسکردو کیلئے اپنی تمام پروازیں معطل کردی ہیں ۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق آج اسلام آباد سے اسکردو اور واپسی کی پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کرنا پڑی ہیں،سول ایوی ایشن کے زرائع کا کہنا ہے کہ اسکردو ایرپورٹ پرموجود آگ بجھانے والی واحد گاڑی کا انجن خراب ہے اس فائرٹینڈر کیلئے انجن آج کراچی سے روانہ کیا گیاہے اور فائرٹینڈر کی مرمت میں چار دن لگ سکتے ہیں،شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم اکاو کے قوانین کے تحت جس ائیرپورٹ پرآگ بجھانے کی سہولت مطلوبہ معیارکی نہ ہو وہاں پروازیں نہیں چلائی جاسکتیں،اسکردو میں ان دنوں شدید برف باری کے باعث زمینی راستے بند ہیں اور اب پروازیں بھی بند ہوجانے سے اسکردو کے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.