تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فلم انگور کی ری میک تیاریاں،شاہ رخ اور کرینہ مرکزی کردار کرینگے

جنگ نیوز -
ممبئی…1982 کی مشہور کلاسک کامیڈی فلم انگور کو ایک بار پھر سے بنانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور اس بار اس میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اسی کی دہائی کی مشہور بھارتی فلم انگور کا شمار بھارت کی کلاسیک فلموں میں ہوتا ہے ،اس فلم کو گلزار نے بنایا تھا اور اس میں مرکزی کردار سنجیو کمار دیون ورما اور موسمی چٹرجی نے ادا کیے تھے،اب اس فلم کو پھر سے بنانے کا ذمہ اٹھایا ہے روہت شیٹھی نے جو اس سے پہلے گول مال سیریز کی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔فلم انگور کے ری میک میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کو مرکزی کرداروں کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ اس سال کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.