5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور میں ممتاز افسانہ نگارسعادت حسن منٹو کی یاد میں تقریب
جنگ نیوز -
لاہور…اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی یاد میں لاہور میں تقریب ہوئی ، مقررین نے منٹو کی حیات اور تخلیقی ادب پر اظہار خیال کیا ۔سیفما کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں شعر و ادب کی نامور شخصیات نے سعادت حسن منٹو کی یادیں تازہ کیں۔ حمید اختر، علی سفیان آفاقی ، احمد عقیل روبی، طارق زیدی نے منٹو کے انداز بیاں اور افسانوں پر بات کی۔ منٹو کی صاحبزادیوں نزہت ارشد اور نصرت جلال نے کہا کہ انھیں اپنے والد کے ساتھ زیادہ وقت گذارنے کا موقع تو نہیں ملا لیکن اگر انکے ساتھ گذرے لمحات انکے شعور میں محفوظ ہیں۔اس موقع پر مشہور صدا کار شجاعت ہاشمی نے انتہائی متاثر کن انداز میں منٹو کا افسانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پڑھ کر سنایا۔