تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیکا فیصلہ

جنگ نیوز -
ویلنگٹن ... پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کامران اکمل کے بارے میں پاکستان ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اننگزکے آغازکے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 6میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے ویلنگٹن میں کھیلا جارہا ہے ۔پاکستانی ٹیم فاسٹ بولر عمر گل، آف اسپنر سعید اجمل اور وہاب ریاض کے بغیر قومی ٹیم میدان میں اترے گی۔ جبکہ کامران اکمل محمد حفیظ کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، عبدالرحمان، شعیب اختر اور سہیل تنویر شامل ہیں۔ٹیم انتظامیہ نے ٹیسٹ سیریز میں 13وکٹیں لینے والے عمر گل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سعید اجمل کی جگہ عبدالرحمان کو ترجیح دی گئی ہے۔جبکہ نیوزی لینڈ نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ریگولر اوپنر برینڈن میک کولم کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ بیٹنگ پاور پلے سے فائدہ اٹھا سکیں۔نیوزی لینڈ نے ٹیم ہمیش بینیٹ اور جیمی ہاؤ کو شامل کرلیا ہے۔ جیسی رائیڈر مارٹن گپٹل کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔ اب تک ہونے والی ون ڈے سیریز میں پاکستان نے 48جبکہ نیوزی لینڈ نے 32میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.