5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برطانیہ ،آئرلینڈ،اٹلی اوریونان سے طلبہ کے مظاہروں کاسلسلہ نیدرلینڈزپہنچ گیا
جنگ نیوز -
برطانیہ ،آئرلینڈ،اٹلی اوریونان سے طلبہ کے مظاہروں کاسلسلہ نیدرلینڈزپہنچ گیا
ہیگ…برطانیہ ،آئرلینڈ،اٹلی اوریونان سے طلبہ کے مظاہروں کاسلسلہ نیدرلینڈزپہنچ گیاہے جہاں ہزاروں طلبہ نے تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کے خلاف مظاہرہ کیاہے۔ ہیگ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے کیے گئے مظاہرے میں طلبہ نے یونیورسٹیوں کے بجٹ میں کٹوتی اورفیسوں میں اضافے کے خلاف نعرے لگائے اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ نظام تعلیم کوبہتربنانے کے لیے اخراجات میں کٹوتی کی تجاویزمسترد کرے۔ایسے ہی مظاہروں کاسلسلہ چارسے زائدیورپی ممالک میں جاری ہے جہاں اقتصادی بحران پرقابوپانے کے لیے نزلہ تعلیم کے بجٹ پرگراہے۔ہیگ میں طلبہ اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم کسی طالب علم کے شدیدزخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔نئی تجاویزکے تحت اضافی دوسال صرف کرنیوالے طلبہ کوڈگری حاصل کرنے کے لیے سالانہ تین ہزار یورودیناہوں گے۔بجٹ میں کٹوتی سے اس سال تقریباسات ہزارافرادنوکریوں سے محروم کردیے جائیں گے۔