5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ،2 بچے زخمی
جنگ نیوز -
کراچی:بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ،2 بچے زخمی
کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بچے گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ ذوھیب اور 7 سالہ شازان کے نام سے ہوئی ہے،جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب میں جشن منانے کے دوران پیش آیا ہے۔