5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پہلا ون ڈے، پاکستانی ٹیم124رنز پر ڈھیر،مصباح کی نصف سینچری
جنگ نیوز -
ویلنگٹن…پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم 124رنز کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں پاکسان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے 7رنز کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہوگئے۔ انہیں ساوٴتھی نے شکار کیا۔ اس کے بعد پاکستانی وکٹیں تھوڑے تھوڑے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم میں صرف یونس خان24، کپتان شاہد آفریدی15اور مصباح الحق50کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں نہ جا سکا جبکہ تین کھلاڑی محمد حفیظ، عمر اکمل اور عبد الرحمن بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔ مصباح الحق نے 88گیندوں پر ایک چھکے اور3چوکوں کی مدد سے 50رنز بنائے اور یہ ایک روزہ میچوں میں انکی10ویں نصف سینچری ہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم37.3اوورز میں124رنز بنا کرآوٴٹ ہوئی اور اس طرح نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے125رنز کا آسان ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کامیاب تری بولر ساوٴتھی ثابت ہوئے جنہوں نے 9.3اوورز میں33رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔