5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس : ٹرانسپورٹ ملازمین کا کمپنی ڈائریکٹر فارغ کرانے کیلئے احتجاج
جنگ نیوز -
تیونسیا… تیونس میں سیکڑوں ٹرانسپورٹ ملازمین کمپنی ڈائریکٹر کوملازمت سے فارغ کرانے کے لیے احتجاج کرتے سڑکوں پرآگئے ۔ تیونس میں حکومت سے ناراض بھڑکتی عوام نے ہر شعبے سے کرپٹ حکمرانوں کو نکالنے کا عہد کررکھاہے۔ اور اسی لیے مکمل انقلاب کو لاتے ہوئے سیکڑوں ٹرانسپورٹ ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قومی ترانہ گاتے مظاہرین کاکہناتھا کہ منتظمین ان کے حقوق ادا نہیں کرتے اور ملازمین کی تذلیل کرتے ہیں۔