تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان:کار سے منشیات برآمد،4ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
ملتان…کسٹم انٹیلی جنس ملتان نے ایک کار سے443کلو چرس اور47 کلکو افیون برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔کسٹم حکام کے مطابق ملزمان کو مظفرگڑھ کے علاقے خانپور بگا شیر میں چھاپہ مار کے گرفتار کیا گیا جن میں ایک خاتون اسمگلر سمیرا سمیت اسماعیل ،وسیم اور اخلاق نامی ملزمان شامل ہیں۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور وہیں سے منشیات جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لئے لارہے تھے۔ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.