تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:سچل گوٹھ میں باپ نے فائرنگ سے 2بیٹیوں کو ہلاک کر دیا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے سچل گوٹ میں شوہر نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ایک بیٹی کو زخمی جبکہ دو بیٹیوں کو گولیاں مار کر جاں بحق کر دیا۔۔ایس ایس پی گلشن اقبال ٹاؤن نعیم شیخ کے مطابق سچل گوٹ کے علاقعے بلاک ڈی میں ضمیر بھٹو نامی شخص نے اپنی دو بیٹیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ اپنے ہی گھر کے اندر فائرنگ کی زد میں آکر انکی بیوی اور ایک بیٹی بھی زخمی ہوئی۔۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی بیٹیوں کی شناخت 18 سالہ ماریہ بھٹو ، 14 سالہ در شہوار بھٹو جاں بحق ہوئیں جبکہ اسکی اہلیہ حبیبہ بھٹو اور ایک بیٹی فرزانہ بھٹو شدید زخمی ہو گئیں۔ علاقہ مکینوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضمیر بھٹو کا تعلق سندھ کے شہر خیر پور سے ہے اور وہ نشے کا عادی شخص ہے ۔ اور ماضی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا سابقہ گارڈ بھی رہ چکا ہے۔ اس انسانیت سوز واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہوانے والی خواتین کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس کارروائی انجام دی جائے گی۔ پولیس کے مطابق اپنی ہی بیوی اور بیٹیوں کو نشانہ بنانے والا قاتل ضمیر بھٹو اپنے اسلحے سمیت فرار ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.