تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اورکزئی ایجنسی ،سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے3افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
پشاور…لوئر اورکزئی ایجنسی میں سڑک کنارے بم دھماکے سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ابراہیم زئی میں سڑک کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ زخمی اور ہسپتالوں کو کوہاٹ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ واقع کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.