تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سعیدہ وارثی کی مسلما نوں کے خلا ف متعصبا نہ روّیے پر سخت تنقید

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بر طا نیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی شر یک چیرء مین اور برطانوی پا رلیمنٹ کی پہلی مسلم خاتون رکن سعیدہ وا رثی نے بر طا نیہ میں مسلما نوں کے خلاف بڑ ھتے ہوئے تعصب پر سخت تنقید ہے ۔ University of Leicester میں ایک تقریر کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ بر طا نیہ میں مسلما نوں کے خلاف گفتگو کر نا ایک عام رویہ بنتا جا رہا ہے اور کھانے کی میزپر بیٹھ کر کھلے عا م مسلما نوں کی خلاف تعصب بھری باتیں کی جا تی ہیں جبکہ اس رویے کو قبول ِ عام کی سند بھی حا صل ہو تی جا رہی ہے ۔سعیدہ وارثی نے اپنی تقریر میں ذرائع ابلا غ کو موردِ الزا م ٹہرا تے ہو ئے کہا کہ ذرائع ابلا غ انتہا پسند اور معتد ل جیسے الفاظ استعما ل کر کے غلط فہمیوں کو پر وان چڑ ھا نے کاسبب بنتے ہیں۔ سعیدہ وارثی نے مسلم کمیو نٹی پر بھی زور دیا کہ دہشت گر دی کی پر زور آواز میں مخا لفت کر یں ۔ واضح رہے کہ سعیدہ وارثی کی تقریر کو بر طانوی وزیر اعظم ڈیو ڈ کیمرون کے تر جما ن نے ان کی ذا تی رائے قرا ر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.