5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ چائے کے کپ تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی کاؤنٹی ایسکس کے قصبے Withamسے تعلق رکھنے والے Ollyنے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ چائے کے کپ تیار کرنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔رئیلٹی شو X Factorمیں رنر اپ کا درجہ حاصل کرنے والےOllyنے ایک تشہیری کمپنی کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں496چائے کے کپ تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔