5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مغرب میں طلاق کے زیادہ تر کیسوں میں،فیس بک ذمہ دارہے،وکلاء
جنگ نیوز -
لندن …فیس بک کے عادی خبردار ہوجائیں۔ فیملی وکلا کے مطابق مغرب میں طلاق کے زیادہ تر کیسوں میں،فیس بک ذمہ دارہے۔فیملی لائرز کے مطابق فیس بک کے ذریعے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ رکھنا بہت نقصان دہ ہے۔ خاص طور پر فیس بک اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر ہونیوالی فلرٹیشن شادی ٹوٹنے کی سب سے بڑی وجہ بنتی جارہی ہے۔وکیلوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گذشتہ سالوں میں انہوں نے طلاقوں کے جتنے بھی کیس ڈیل کیے ہیں ان سب میں ویب سائٹ کا عمل دخل رہا ہے۔ایک ماہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے گذشتہ نو ماہ مین تیس کیس لڑے اور ان سب میں فیس بک ملوث تھی، جبکہ ایک آن لائن لا کمپنی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال طلاق کی پانچ درخواستوں میں سے ایک میں فیس بک کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ماہرین نے فیس بک کو طلاق کے کیسز میں"ورچوول تھرڈ پارٹی" قرار دیا ہے۔طلاق کے کیسز لڑنے والے وکیلوں کا کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑے فیس بک کو ایک دوسرے کی جاسوسی کیلئے استعمال کرتے ہیں اور فلرٹ کے شواہدیا غلط فہمی کی بنا پر بھی طلاق کے دہانے پر پہنچ جاتے ہیں۔