5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشوریا کا ابھیشک کے مدِ مقابل کترینہ کو کاسٹ کر نے کا مشورہ
جنگ نیوز -
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے ہدایت کار وپل شاہ کی فلم میں اپنے شوہر ابھیشک بچن کی ہیروئن بننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی جگہ من موہنی سورت والی کترینہ کیف کوکاسٹ کر نے کا مشورہ دیا ہے۔ ابھیشک بچن کے مدِ مقابل کا م کرنے سے انکار ایشوریا نے پہلی مرتبہ نہیں کیا بلکہ وہ اس سے قبل بھی فلم دوستانہ،کھیلیں ہم جی جان سے اور گیم میں بھی اپنے شوہر کی ہیروئن بننے سے انکار کر چکی ہیں۔ایشوریا نے کترینہ کیف کی بڑھتی شہرت کو دیکھتے ہو ئے فلم میں اپنے شوہر کے ساتھ ان کی جوڑی کی صلاح تو دی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کترینہ بھی اس سلسلے میں رضامند ہو تی ہیں کہ نہیں۔