5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان کو وعدے کے مطابق امداد فراہم کررہے ہیں، فرانسیسی سفیر
جنگ نیوز -
کراچی…فرانس، ٹوکیو کے احباب پاکستان کے اجلاس میں وعدہ کی گئی امداد پاکستان کو فراہم کر رہا ہے۔کراچی میں پاک فرانس بزنس الائنس کے اجلاس کے دوران پاکستان میں فرانس کے سفیر ڈینیل جوانیو نے کا کہنا تھاکہ اخبارات میں لکھا جاتا ہے کہ احباب پاکستان کے تحت امداد پاکستان کو نہیں دی جاتی جبکہ فرانس کے مطابق یہ تاثر غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ فرانس کی حکومت نے30 کروڑ یورو امداد کا وعدہ کیا جس میں سے اس امداد سے متعلق73 فیصد منصوبوں پر کام آخری مراحل میں ہے۔ فرانس،پاکستان میں توانائی، زرعی اور پانی کے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔