تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دنیا کے خطرناک ترین شخص جولین اسانج کی زندگی پر فلم بنائی جائیگی

جنگ نیوز -
لندن …وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی زندگی پر فلم بنانے کیلئے پروڈیوسرز نے ان کی آنیوالی سوانح حیات کے اسکرین رائٹس حاصل کر لئے ہیں ۔ اسانج کی سوانح حیات The Most Dangerous Man in the World آسٹریلیا کے ایوارڈ یافتہ مصنف اینڈریو فلاور لکھ رہے ہیں جو 10فروری کو شائع کی جائے گی ۔ پروڈیوسرز بیری جوزف سن اور مائیکل کرم Krumm نے سوانح حیات کے اسکرین رائٹس حاصل کئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سسپنس سے بھرپور فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔ جولین اسانج کی زندگی کی کہانی میں ایک کامیاب فلم کے تمام اجزا موجود ہیں جن میں تجسس ، سازش ، ایک باہمت لیکن کمزور شخص کی جانب سے نظام کو بہتر بنانے اور طاقت ور حکومتی فورسز کی جانب سے اسے روکنے کی کوششیں شامل ہیں ۔ فلم کے لئے ابھی ڈائریکٹر اور کاسٹ کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.