5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت : گیس کے غبارے میں 150فٹ بلندی پر شادی کی انوکھی تقریب
جنگ نیوز -
کولکتہ …بھارتی ریاست مغربی بنگال میں شادی کی ایک انوکھی تقریب انجام پائی جس میں دلہا دلہن نے زمین سے150 فٹ بلندی پر گیس کے غبارے میں ایک دوسرے سے ایجاب و قبول کیا۔بھارتی شہر کولکتہ میں نوبیاہتا جوڑے نے زندگی کے اس حسین سفر کے آغاز کے20 منٹ غبارے ہی میں گزارے، دلہا دلہن کی خوشی ان کے چہروں سے چھلک رہی تھی، نیچے زمین پر موجود ان کے رشتے دار بھی نہایت خوش تھے اور انھیں تالیاں بجا کر نئی زندگی کے آغاز کی مبارکباد دیتے رہے ۔اس موقع پر دلہا دلہن کے رشتے داروں کی کثیر تعداد موجود تھی جو خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے تھے۔دلہاجیسی وال، کے مطابق وہ اپنی دلہن کیلئے کچھ نیا، کچھ انوکھا کرنا چاہتے تھے تاکہ اپنی شادی کو یادگار بنا سکیں۔