5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس:جسٹس سرمد جلال سپریم کورٹ کے جج نامزد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرر کے جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرمد جلال کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے اور جسٹس مشیر عالم کو ان کی جگہ صوبائی چیف جسٹس بانے کیلئے نامزدگیاں کردی ہیں۔ انیسویں آئینی ترمیم کے تحت نوتشکیل شدہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اس میں سپریم کورٹ کے چار سینئر ججز ، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل شریک ہوئے ، کمیشن کے ارکان ایک ریٹائرڈ جج اور پاکستان بار کونسل کے نمائندہ بھی اجلاس میں موجود تھے، کمیشن میں پہلے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کا معاملہ زیر غور آیا تو موجودہ صوبائی چیف جسٹس سرمد جلال کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا گیا ، کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کو صوبائی چیف جسٹس نامزد کیا اور وہاں کے ایڈیشنل ججز کا معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔ بعد میں پنجاب کے ججز کا معاملہ زیر غور آیا۔