5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
170ارب مالیت کے68 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے170ارب مالیت کے68 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جس میں سے36 ارب روپے بین الاقوامی امدادی ملکوں اور اداروں سے حاصل کیے جائیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں انفراسٹرکچر کے37 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اس پر107 ارب90 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔سماجی شعبے کے 28 منصوبے منظور ہوئے ہیں ان پر59 ارب50 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔سیلاب سے متاثر ہونیوالی سڑکوں کی تعمیرنو کیلئے26 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔تھر کول سے منسلک چوٹ یاری فیز ٹوMakhi farash link canal پر 27 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔ سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے13 ارب روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔