تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشین کپ فٹبال: جاپان اور ازبکستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -
دوحہ …کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد جاپان اور ازبکستان کی ٹیمیں ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ایشین کپ فٹبال کے پہلے کواٹر فائنل میں جاپان کا مقابلہ تھا میزبان قطر سے۔ قطر کی ٹیم نے آغاز سے ہی جاپانی کھلاڑیوں کو دباؤ میں رکھا اور12ویں منٹ میں میچ کا پہلا گول اسکور کیا۔ جاپانی کھلاڑیوں نے اس برتری کو28ویں منٹ میں برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے مزید ایک ایک گول اسکور کیا، کھیل کے آخری منٹ میں جاپان نے تیسرا گول اسکور کرکے تین دو سے کامیابی حاصل کرلی، اس جیت کے ساتھ جاپان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میںUlugbek Bakaev کے دو گولز کی وجہ سے ازبکستان نے اردن کو2-1 سے ہرا کر پہلی بار ایشین کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.