5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
یورپی حصص مارکیٹس اور ڈاؤجونز میں تیزی کا رجحان
جنگ نیوز -
نیویارک …ہفتے کے اختتام پر ڈاؤ جونز انڈیکس میں تیزی کے باوجود باقی امریکی اسٹاک انڈیکسزمیں تیزی برقرار نہ رہ سکی، جبکہ یورپی حصص بازاروں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث تیزی دیکھی گئی ۔ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس میں صفر اعشاریہ7 فیصد اضافے کے بعد11 ہزار872 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ نیسڈیک اور ایس اینڈ پی انڈیکس500میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں بالترتیب صفر اعشاریہ 8 فی صد اور2 اعشاریہ4 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔پورپی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان نمایاں رہا۔برطانیہ کا فٹسی انڈیکس صفر اعشاریہ48 فیصد اضافے کے بعد5 ہزار896 پوائنٹس پر بند ہوا، اور جرمنی کا ڈیکس انڈیکس صفر اعشاریہ54 فی صد اضافے کے بعد7 ہزار62 کی سطح پر بند ہوا جبکہ فرانس کے سی اے سی انڈیکس میں1 اعشاریہ33 فیصد اضافے کے بعد4ہزار17پوائنٹس پر بند ہوا ۔چین کی جانب سے معیشت میں بہتری کیلئے سخت معاشی اقدامات کے اعلان کے باعث ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔چین کا شنگھائی انڈیکس1 اعشاریہ41 فیصد اضافے کے بعد2ہزار715کی سطح پر بند ہوا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس میں127 پوائنٹس پر بند ہوا۔جاپان کے نکئے225 انڈیکس میں163 پوائنٹس اورجنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں37 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔ ممبئی کے بی ایس ای انڈیکس39 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، انڈیکس19ہزار8 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔