تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بینظیر قتل کیس:سعود عزیز اور خرم شہزاد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

جنگ نیوز -
راول پنڈی…راول پنڈی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں گرفتار دو سینئر پولیس افسروں سعود عزیز اور خرم شہزاد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دس دن کی توسیع کردی ہے۔ایف آئی اے کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں قید دونوں پولیس افسروں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین میں پیش کیا۔وکیل استغاثہ نے دونوں پولیس افسروں کے ذاتی موبائل فون برآمد کرنے کیلئے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی عدالت سے استدعا کی ۔ وکیل صفائی نے اس کی مخالفت میں دلائل دیئے، ایک موقع پر سعود عزیز نے اپنے وکیل کو روک کر خود بولنا شروع کردیا اورکہاکہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ تین چار سال پہلے ان کے پاس کون سا موبائل سیٹ تھا۔ مقدمے کی مزیدسماعت یکم فروری کوکی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.