تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں امن ہر قیمت پر بحال ہوگا، پیپلز پارٹی کور کمیٹی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی نے کراچی میں امن کو ہرقیمت پر بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وہاں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد سے بلا امتیاز آہنی ہاتھوں نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی زری صدارت کور کمیٹی کے گزشتہ شب اسلام آبادمیں ہونیوالے اجلاس کے فیصلوں کی مزید تفصیلات آج جاری کی گئیں ۔ کمیٹی نے امن کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے پیش کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینا ن کا اظہار بھی کیا ۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بے نظیربھٹو شہید کی اسلام آباد میں زیرتعمیر یادگار کا خرچ پیپلز پارٹی برداشت کریگی۔ وزیراعظم نے کور کمیٹی کو ملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ بھی دی ، صدر زرداری نے اس موقع پر عام آدمی اور غریبوں کے مسائل حل کرنے کے خصوصی اقدام کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.