5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رنگوں ، خوشبوؤں ،اسٹائل سے سجا برلن فیشن ویک آج ختم ہورہاہے
جنگ نیوز -
برلن …جرمنی میں رنگوں ، خوشبوؤں اور اسٹائل سے سجا برلن فیشن ویک آج ختم ہورہاہے۔ ڈیزائنرMichalsky کے شو میں والٹ ڈزنی کے ساتھ فلم ٹرون لیگے سی کی کاسٹ اور کریو نے ریڈ کارپٹ شو میں شرکت کی۔شو میں چالیس ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔ عالمی شہرت یافتہ جرمن کمپنی کیوئر گوچی نے ڈیزائنر جونا کوہل اور الیگزینڈرا فشر کے2011 کیلئے تیار کرہ خزاں اور سرما کے ملبوسات کی نمائش کی۔سیاہ اور سفید رنگ شو میں چھائے رہے۔ ٹاپ برطانوی ماڈل للی کول نے برلن فیشن شو میں ریمپ پرجلوے بکھیرے تو دیکھنے والے حسن اور نفیس لباس کے انداز کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔ملبوسات میں شوخ رنگ فیشن ویک میں نمایاں رہے ۔برلن فیشن ویک میں40سے زائدجدید برانڈز کی مصنوعات پیش کی گئیں۔