تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

یادداشت کو تازہ رکھنے کیلئے اردگرد سے کٹ کر زندگی نہ گزاریں،تحقیق

جنگ نیوز -
زیورخ…اکثر لوگ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ دوستوں اور رشتے داروں کے نام اور چہرے بھولتے جاتے ہیں۔اگرآپ اس صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں تو ارد گرد سے کٹ کر زندگی نہ گزاریں بلکہ دوستوں سے تھوڑی ہی سہی لیکن دل کھول کر بات کریں۔یونی ورسٹی آف زیورخ کی 37سالہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جتنا وقت اور محنت، ذہنی صلاحیتیں اجاگر کرنیوالے کھیلوں میں لگائی جاتی ہے۔ ان میں سے اگرتھوڑی سی توجہ حلقہ احباب کو دی جائے،ان کے ساتھ وقت گزارا جائے اور چاہے فون پر ہی سہی ہلکی پھلکی بات چیت کی جائے تو کہیں بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق لاکھوں افراد عمر برھنے کے ساتھ ساتھ تنہائی پسند اورکم گوہوجاتے ہیں۔اس طرح کم میل جول سے ان کی یادداشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کمزور یادداشت کے حامل افرادکیلئے فنون لطیفہ کے موضوعات پر بات چیت بہتر ثابت ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.