تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سوئٹزرلینڈمیں ورلڈاکنامک فورم اجلاس کا آج سے آغاز

جنگ نیوز -
ڈیووس…سوئٹزرلینڈمیں ورلڈاکنامک فورم کااجلاس آج ہورہاہے۔ زبر دست معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے دنیابھر سے2500کاروباری حضرات، سیاست دان اور سماجی کارکنان حصہ لے رہے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے علاقےDavosمیں ہونیوالے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں چین کی بڑھتی معیشت میں حائل رکاوٹیں ،یورپ کاdebt crisis اور مختلف کٹوتیوں سے متعلق گفتگو زیربحث لائی جائے گی۔پانچ روزہ اجلاس میں فورم کی ایک ہزارکمپنیوں کے ارکان، جی20 ممالک کے سیاستدان ،Global Agenda Councilsکے72 چیئرپرسن اور سول سوسائٹی کے مختلف ارکان شرکت کررہے ہیں۔اجلاس میں روسی صدرنے شرکا سے خطاب کرناتھالیکن ائیرپورٹ پر دھماکے کی وجہ سے ان کاخطاب ملتوی کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.