تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے مرکزی بینک پر انحصار ختم نہیں ہوسکا

جنگ نیوز -
کراچی...حکومت کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے مرکزی بینک پر انحصار ختم نہیں ہوسکا اور رواں ماہ کے دوران مزید قرض کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے مجموعی قرض کا حجم ایک ہزار تین سو اکتالیس ارب روپے تک جاپہنچا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے11 جنوری کے دوران حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے مرکزی بینک سے مزید133 ارب روپے قرض لیا ہے جس کی وجہ سے مرکزی بینک سے قرض میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا اور مجموعی قرض ایک ہزار341 ارب روپے ہوگیا ہے۔ حکومت نے کمرشل بینکوں سے بھی قرض لینے میں دریا دلی کا مظاہر کیا ہے اور زیر غور عرصے کے دوران2 سو22 ارب روپے کا قرض لیا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت کسی بھی سہ ماہی میں مرکزی بینک سے قرض کی سطح صفر رکھنے پر آمادگی ظاہر کی تھی مگر گزشتہ پانچ سے زائد سہ ماہیوں میں حکومت یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی قسط روک دی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.