5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریتک روشن نے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا10 بچے گود لے لئے
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا 10 بچے گودلے لئے ۔بھارت کے شہر ممبئی میںSave a heart نامی ایک خصوصی تقریب کے دوران بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے دل کے امراض میں مبتلا 10بچوں کو گود لینے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر ریتک نے کہا کہ اس کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے کہ اس طرح ضرورت مندوں کی مدد کی جائے کیونکہ اسلئے اسپتال موجود ہیں ۔رپوٹ کے مطابق ریتک ان دس بچوں کے تمام میڈیکل اخراجات برداشت کریں گے ۔