5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ،جس سے موسمی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کی شام بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر پہاڑی علاقے آئندہ چند روز کے دوران سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔گلگت بلتستان ڈویژن کے اسپتالوں میں خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔پائپ لائنوں میں پانی جمنے سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے،سوات اور گردونواح میں موسم صاف جبکہ کالام ،مالم جبہ اور میاندم میں شدید سردی ہے۔شمالی بلوچستان میں چمن،پشین اور قلعہ عبداللہ سمیت دیگراضلاع ایک بار پھرخشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔مظفر آبادکی وادی نیلم میں کیل تک تمام سڑکیں صاف کردی گئی ہیں لیکن کیل سے تاؤ بٹ تک رابطہ سڑکیں اب بھی بند ہیں ۔