تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے طلبا کی گارڈ سے جھڑپ، 4زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے طلبا کا احتجاج گیارہویں روز بھی جاری رہا۔ طلبا نے یونیورسٹی میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی ، جس پر گارڈز نے لاٹھی چارج کر دیا، جھڑپ میں چار طلبا زخمی ہوگئے۔یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے طلبا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے دو پروفیسرز کی برطرفی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت نے اس معاملے پر آٹھ دن پہلے کمیٹی بنائی لیکن کمیٹی کا ایک بھی اجلاس نہ ہو سکا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے گزشتہ گیارہ دنوں سے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے طلبا کا داخلہ بند کررکھا ہے ۔آج طلبا نے زبردستی یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی توگارڈزسے تلخ کلامی ہوگئی۔ گارڈز نے لاٹھی چارج کیا جبکہ طلبا نے بھی گارڈز کو زدوکوب کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی بھی موقف دینے سے انکارکر دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.