5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سبسڈی ختم کرنے پر پیٹرول 9روپے43پیسے فی لیٹرمہنگا ہو گا ،نوید قمر
جنگ نیوز -
اسلام آباد… پیٹرولیم کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے اس کی قیمت میں9 روپے43 پیسے اضافہ کرنا پڑے گا۔وزارت پٹرولیم کے حکام نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی بریفنگ میں کہا کہ سسبڈی ختم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں13 فیصد سے زائد کا اضافہ کرنا پڑے گا۔ ڈیزل کی قیمت9.20روپے فی لیٹر بڑھانا پڑیگی۔ اگر یکم فروری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا تو فروری کے آخر تک12 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔