تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی : لائنز ایریا میں فائرنگ ،سیاسی کارکن ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی : لائنز ایریا میں فائرنگ ،سیاسی کارکن ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے لائیز ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق تھانہ بریگیڈ کی حدود اور لائنز ایریا کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت سے وابستہ کارکن 30 سالہ آصف حسین کو قتل کردیا،ترجمان متحدہ قومی موومنٹ کے مطابق مقتول ایم کیو ایم کا کارکن تھا،جبکہ لا ش کو پولیس کاروائی کے لئے جناح اسپتال لے جایا گیا،جیو نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد واقعے ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ معلوم ہوا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.