تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اطالوی مصورTitian کی شاہکار پینٹنگ ریکارڈ قیمت میں فروخت

جنگ نیوز -
اطالوی مصورTitian کی شاہکار پینٹنگ ریکارڈ قیمت میں فروخت

نیویارک…اٹلی کے نامور مصورTitian کی شاہ کار پینٹنگ میڈونا اینڈ چائلڈ ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی ہے ۔ نیویارک میں سوتھبی آکشن ہاؤس میں نیلامی کے دوران ایک نامعلوم شخص نے فون پر یہ شاہکار پینٹنگ ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ بیاسی ہزار پانچ سو ڈالرزمیں خریدی۔ فروخت سے پہلےTitian کے اس ماسٹر پیس کی قیمت کا تخمینہ دو کروڑ ڈالرز لگایا گیا تھا ۔ اس کے برعکس ایک اور مصور کلاڈ جوزف ورنیٹ کی پینٹنگ توقع سے کہیں زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی ۔ نیلامی کے دوران ورنیٹ کی پینٹنگ "A Grand View of the Sea Shore کے باسٹھ لاکھ ڈالرزملے ۔ فروخت سے پہلے اس پینٹنگ کی قیمت کا اندازہ پندرہ سے بیس لاکھ ڈالرز لگایا گیا تھا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.