5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی سفیرکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات ، لاہورکے واقع پر تبادلہ خیال
جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سفیر کیمرون منٹر نے سیکرٹیری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر اور کیمرون منٹر کے درمیان ملاقات میں لاہور میں امریکی سفارت کار کے ہاتھوں پاکستانی نوجوانوں کے قتل کے واقعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سیکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو بتایا ہے کہ لاہور واقعہ پر کارروائی قانون کے مطابق کی جارہی ہے۔