5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاک افغان امن جرگہ وقت کی ضرورت ہے، آفتاب احمد شیرپاؤ
جنگ نیوز -
پشاور…سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جوائنٹ کمیشن کے قیام کوخوش آئند قرار دیا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی شیرپاؤ کے چیئرمین اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن جرگہ وقت کی ضرورت ہے ،افغانستان میں اگر امن قائم ہو گا۔ تو اس کے مثبت اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امن اورمعیشت ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر حامد کرزئی کا یہ بیان حوصلہ افزا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے نہیں دینگے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکا ریمنڈ ڈیوس کی واپسی کا مطالبہ کرنے کی بجائے عدالت میں اس کا دفاع کرے۔