تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گلگت بلتستان اورکشمیرکے چندمقامات پربارش اوربرفباری کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند ایک مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزملک کے بالائی علاقوں پر موجود مغربی ہوائیں شمال مشرق کی جانب حرکت کرگئی ہیں،ان ہواؤں کے سبب پچھلے 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں10ملی میٹر رکارڈ کی گئی،گڑھی دوپٹہ اورسمنگلی میں8،مظفرآباد اور راولپنڈی میں7،مری کوئٹہ اور کاکول میں4،اسکردو اور لوئر دیرمیں 3،دیر،کوٹلی اورپاراچنار میں 2،ہنزا اور سیدو شریف میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی،جبکہ مری میں ڈھائی انچ برف پڑی،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں بھی برف باری ہوئی،اتوار کو سب سے زیادہ سردی پاراچنارمیں منفی13 ڈگری سنٹی گریڈ پڑی،کالام میں منفی9، گوپس میں منفی8،ہنزہ میں منفی7 اور اسکردو اور استور میں منفی4ڈگری سنٹی گریڈ سردی پڑی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.