تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور:گرھی قمر دین میں دھماکے سے ڈی ایس پی رشید خان جاں بحق

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں کوہاٹ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی رشید خان شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ روڈ پر واقع گڑھی قمر دین میں ڈی اسی پی رشید خان گاڑی میں گذر رہے تھے جب دھما کے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز اعجاز خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی رشید خان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں محافظ اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے دھماکے کی جگہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.