تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فیصل آباد :پولیس اہلکاروں پر لوٹ مار کے الزام میں عوام کا تشدد

جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کو لوٹ مار کے الزام میں عوام کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اہل کاروں کو ڈکیتی نہیں بلکہ مشتبہ افراد کی تلاشی لینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ فیصل آباد میں غلام محمد آباد کے علاقے مرضی پورہ چوک میں اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب وہاں موجود دو پولیس اہلکاروں کو شہریوں نے تلاشی کے بہانے موبائیل فون اور نقدی چھیننے کے الزام میں پکڑلیا ۔ لوگوں نے پولیس اہل کاروں پر تشدد کیا ۔ اطلاع ملنے پر اعلی پولیس افسران بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور نوید نامی پولیس اہلکار کو شہریوں کے قبضے سے چھڑا لیا ۔ دوسرا اہلکار فرار ہوگیا ۔ پولیس ترجمان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ تشدد کا شکار ہونے والے دونوں پولیس اہلکار مشتبہ افراد کی تلاشی لے رہے تھے ۔ تاہم مشتبہ افراد نے اہل کاروں پر الزام لگاتے ہوئے شور مچاکر شہریوں کو جمع کرلیا ۔ تاہم ترجمان کے مطابق اصل حقائق جاننے کے لئے تحقیات شروع کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.