تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران کاشت کے اکثر علاقوں میں بارش کا کو ئی امکان نہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی برف باری ہوئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی 12 جبکہ کالام اور گوپس میں منفی 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکردو میں درجہ حرارت منفی 07، قلات اور ہنزہ میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 03، لاہور 05، کوئٹہ منفی 01، مظفر آباد 05، ملتان 05، کراچی 14، پشاور 06، گلگت منفی 01، مری 01 اور فیصل آباد میں 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.