5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بینظیر قتل کیس، گرفتار پولیس افسران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار پولیس آفسیرز سعود عزیز اور خرم شہزاد کا جسمانی ریمانڈ ختم کرکے انہیں ایک بار پھر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے آج سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین میں پیش کیا، ایف آئی اے کے وکیل نے دونوں سے تفتیش مکمل ہونے کا بیان دیا جس پر عدالت کے جج رانا نثار نے دونوں پولسی آفسیرز کاجسمانی ریمانڈ ختم کرکے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا ،،ایف آئی اے نے مجوعی طور پر دونوں پولیس افسیرز کو چوبیس دن تک جسمانی ریمانڈ پر اپنی تحویل میں رکھا تھا ، خصوصی عدالت کی جانب سے چودہ روز تک جوڈیشل ریمانڈ دینے کے بعد دونوں ملزموں کو اڈیالہ جیل بھجوادیا گیا۔