5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا: سیٹلائٹ ڈش جو5000سورج کے برابر تپش رکھتی ہے
جنگ نیوز -
انڈیانا پولس…امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے 19سالہ نوجوانEric Jacqmainنے ایسی حیران کُن سیٹلائٹ ڈش ایجاد کی ہے جو5000سورج کے برابر تپش رکھتی ہے۔R5800نامی اس ایجاد کو ڈیزائن کرنے کے لیےEricنے ایک عام فائبر گلاس کی سیٹلائٹ ڈش کو5ہزار800چھوٹے شیشے کے ٹکڑوں سے ڈھانپ دیا ہے۔5فٹ 9انچ بڑی اور 42انچ چوڑی یہ ڈش اپنی تپش سے فولاد کو پگھلانے،المونیم کو بخارات میں تبدیل کرنے،کنکریٹ کو اُبالنے اور دھول مٹی کو آتش فشائی لاوے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔