5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بگ باس سیزن4 کے شرکاء کی شادی کی خبریں آنا شروع ہوگئیں
جنگ نیوز -
ممبئی …بگ باس سیزن4کا اختتام ہوتے ہی اس کے شرکاء کی شادی کی خبریں آنا شروع ہوگئیں ہیں ۔پہلے سمیر سوھنی کی نیلم سے شادی کی خبریں آئیں اور اب شویتا تیواڑی کی شادی کی خبر سننے کو ملی۔بگ باس سیزن4 میں کامیابی حاصل کرنیوالی شویتا تیواڑی کی ابھینو کوہلی سے خفیہ شادی کی اطلاعات موصول ہوئی ہے، جبکہ اس شادی سے شویتا کے پہلے شوہر خاصے پریشان ہیں اور اپنی بچی کی کسٹڈی کے سلسلے میں عدالت تک جاپہنچے ہیں۔