تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:برنس روڈ میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
کراچی:برنس روڈ میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی

کراچی…کراچی کے علاقے برنس روڈ میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی،متصل فلیٹوں میں رہائش پذیر افراد نے آتشزدگی کے باعث پھنسے ہوئے بچوں اور خواتین کو ریسیکو کرکے باہر نکالا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق برنس روڈ میں فریسیکو چوک کے نزدیک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،اور چند ہی لمحوں میں آگ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر منتقل ہوگئی۔جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔دیگر لوگوں نے سیٹرھیاں لگا کرانہیں ریسیکو کیا ۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد 2 فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل کو بھی روانہ کردیا گیا۔یو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف فائر آفیسر احتشام الدین نے بتایا کہ آگ الیکٹرک شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ،کے ای ایس سی کا عملہ متاثرہ عمارت کی بجلی بحال کرنے کا کام کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.