5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گلگت بلتستانسمیتمختلف علاقوں میں موسم کی شدت میں کمی
جنگ نیوز -
ملک کے بالائی علاقوں میں موسم بدستورابر آلود ہے جبکہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسم کی شدت کم ہوئی ہے اور بلوچستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔گلگت بلتستان ڈویژن کے مختلف اضلاع اسکردو ،گلگت،ہنزہ نگر سمیت دیگر علاقوں میں سردی کی شدت کم ہوئی ہے ،استور میں موسم بدستور سرد ہے ۔بالائی علاقوں میں ہونیوالی برف باری کے بعدمختلف رابطہ سڑکیں اب بھی بند ہیں ۔ برف باری کے باعث کالام اور بحرین روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔چمن اور گردنواح میں موسم ابر آلود ہے ،شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔مظفرآباد اور گردونواح میں بھی موسم ابر آلود ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہے۔