5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
الیکشن کمیشن کاووٹر رجسٹریشن مئی سے شروع کرنے کااعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف الیکشن کمشنر نے نئی کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی تیاری کے لئے گھرگھرجاکررجسٹریشن کرنے کاکام مئی سے شروع کرنے کااعلان کیاہے۔ کمپیوٹرائزڈ لسٹوں کی تیاری کے لئے امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی صدارت میں ہوا، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ نئی ووٹر لسٹوں کی تیاری کے دوران حساس علاقوں میں فوج کی خدمات بھی لی جاسکیں گی،انہوں نے الیکشن کمیشن ،نادرا اور شعبہ شماریات کے حکام کو باہمی رابطے رکھنے کی ہدایت کی۔